بنگلور،19/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قرض وصولی ٹربیونل(ڈی آرٹی)نے بینکوں کو صنعتکار وجے مالیا سے 9000کروڑ کے قرض وصول کرنے کے لیے کاروائی شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ڈی آر ٹی نے کنگ فشر ایئر لائنس معاملے میں شراب کے کاروباری وجے مالیا سے قرض کی وصولی سے متعلق اسٹیٹ بینک کی قیادت والے بینکوں کے گروپ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے یہ حکم دیا۔ٹریبونل کے اس حکم کے ساتھ ہی تقریبا تین سال پرانے اس معاملے میں 17بینکوں کے گروپ کی طرف سے جاری قانونی جنگ کا تصفیہ ہو جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ بدھ کوڈی آرٹی کے پریزائڈنگ افسر کے شری نواسن نے کہا کہ وہ اس معاملے میں قرض وصولی سے منسلک بینکوں کی درخواستوں پر جمعرات کو فیصلہ سنائیں گے۔پریزائڈنگ افسر نے گروپ کی بنیادی درخواست اور معاملے میں فریق بنائے جانے سے منسلک 30درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔اس میں سے کئی درخواست مالیا اور اس کی کمپنیوں کی طرف سے دائر کی گئی تھیں۔